نشتر ہسپتال ایمرجنسی میں لفٹس کی تنصیب کا کام شروع

نشتر ہسپتال ایمرجنسی میں لفٹس کی تنصیب کا کام شروع

منصوبہ اپریل کے پہلے ہفتے تک مکمل ہونے کا امکان ہے ،کمشنر کو بریفنگ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے ایمرجنسی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔مریضوں اور تیمارداروں نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ہسپتال کی جانب سے ادویات باقاعدگی سے فراہم کی جا رہی ہیں۔کمشنر عامر کریم خاں نے ڈاکٹروں کے لیے فراہم کردہ کرسیوں کو بہتر معیار کی کرسیوں سے تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ طبی عملے کو بہتر ورکنگ ماحول میسر آ سکے ۔اس موقع پر ایم ایس نشتر ہسپتال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی میں لفٹس کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور منصوبہ اپریل 2026 کے پہلے ہفتے تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ کی مجموعی صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں