بی زیڈ یومیں کار کھمبے سے ٹکراگئی، عارضی طور پربجلی معطل

بی زیڈ یومیں کار کھمبے سے  ٹکراگئی، عارضی طور پربجلی معطل

ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں حمزہ ہال کے سامنے ایک کار تیز رفتاری کے باعث بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔۔۔

 حادثے کے نتیجے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، لیکن خوش قسمتی سے کار میں سوار تمام افراد محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق کار تصادم کے بعد بجلی کے کھمبے میں کسی حد تک پھنس گئی، جس پر فوری طور پر متعلقہ عملے کو طلب کیا گیا۔ کار کی ٹکر سے ٹرانسفارمر بھی زمین پر گر گیا، جس کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل کر دی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے ۔یونیورسٹی انتظامیہ اور تکنیکی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں