ریل بازار سنٹرل پوائنٹ ، ماڈل بازار بنایا جا رہا :خالد جاوید

 ریل بازار سنٹرل پوائنٹ ، ماڈل بازار بنایا جا رہا :خالد جاوید

بجلی کے کھمبے اور تاریں منتقل کرنے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے :ڈی سی

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت تاجر رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تاجروں کو ریل بازار، گول چوک اور پارکنگ ایریا کی بیوٹیفکیشن اور ری ڈیزائن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ تھری ڈی ویڈیوز کے ذریعے تاجروں کو منصوبوں کی وضاحت بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہر کی بیوٹیفکیشن پر بھرپور کام جاری ہے ۔ ریل بازار کو وہاڑی کا سنٹرل پوائنٹ اور ماڈل بازار بنایا جا رہا ہے ، جہاں کلر فل ٹف ٹائلز اور خوبصورت فاؤنٹین نصب کی جائیں گی۔ بجلی کے کھمبے اور تاریں منتقل کرنے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریل بازار اور گول چوک کی بیوٹیفکیشن سے لوگوں کی آمد میں اضافہ ہوگا اور ریل بازار کی دکانوں کو اپ لفٹ کیا جائے گا۔ کلب روڈ اور لڈن روڈ کی بیوٹیفکیشن بھی جلد شروع کی جائے گی اور اطراف میں گرین بیلٹس اور پودے لگائے جائیں گے ۔تاجروں نے اس منصوبے کی تعریف کی اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل غلام مرتضی، اے سی انعم اکرم، ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم، صدر انجمن تاجران طاہر شریف گجر، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، میاں ساجد آصف، چوہدری رفیق اور دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں