کامونکے :بچوں کیلئے سپیشل افطاری ‘ تحائف بھی تقسیم کئے گئے

کامونکے :بچوں کیلئے سپیشل افطاری ‘ تحائف بھی تقسیم کئے گئے

کامونکے(نامہ نگار)ماہِ مقدس رمضان میں بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے مریم نواز کی جانب سے خصوصی افطاری کا اہتمام کیا گیا جس نے خوشیوں کو ایک یادگار لمحے میں بدل دیا۔

تقریب کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کامونکے زرغونہ خالد سعید نے کی ، افطاری سے قبل بچوں کو لیڈی پارک کی سیر کر ائی گئی جہاں ننھے مہمان جھولوں، سلائیڈز اور دیگر تفریحی سرگرمیوں سے خوب محظوظ ہوئے ۔ قرعہ اندازی کے ذریعے عیدی تقسیم کی گئی تو بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ ہر بچے کو گفٹ ہیمپر بھی پیش کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں