پولیس نے دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ماموں کانجن پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کی مددسے دوہرے قتل کے ملزم نوید کو قابو کرلیا جس نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے ثنااور علی حسن کو قتل کردیا تھا، پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔