خاتون کو ہراساں کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو ہراساں کرنے پرملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 228 رب کی رہائشی معراج بی بی نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
وہ اپنی حویلی میں کام کررہی تھی کہ اس دوران ملزم زبردستی گھس آیا اور اسے قابو کرکے ہراساں کرنے لگا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔