پولیس نے لاپتہ بچی کو ڈھونڈ کر والد کے سپر دکردیا
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے ایس ایچ او میاں واجد ودیگراہلکاروں نے گھر سے لاپتہ بچی کو ڈھونڈ کر والد کے سپرد کر دیا۔
چک 38 ج ب ڈگورا کے رہائشی شفیق کے ملازم افضل کی 8 سالہ سمیعہ نامی بچی گھر سے باہر کھیلتے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی ،پولیس نے فوری کارروائی کرتے چند گھنٹوں میں بچی کو ڈھونڈ کر والد کے سپرد کر دیا۔ والد نے پولیس شکریہ ادا کیا۔