18 منشیات فروش گرفتار،7 کلو چرس ، 350 لٹر شراب برآمد

18 منشیات فروش گرفتار،7 کلو  چرس ، 350 لٹر شراب برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ پولیس نے مختلف علاقوں سے 18 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں سے 7 کلو گرام سے زائد چرس اور 350 لٹر شراب برآمد ہوئی۔

 گرفتار ملزموں کیخلاف تھانہ سٹی ، صدر، چناب نگر ، محمد والا ،بھوانہ اور تھانہ لنگرانہ میں میں مقدمات درج کرلئے گئے ۔ اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں