دوران گشت دوافراد گرفتار شراب اور چرس برآمد
گوجرہ(نمائندہ دنیا )سٹی پولیس نے دوافراد کو قابو کر کے بھاری مقدارمیں شراب اور چرس برآمد کر لی۔
سٹی پولیس گوجرہ کی گشت پر مامور ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ نئی منڈی کاعدیل شراب لے کر عید گاہ کے قریب موجودہے جس پر پولیس نے کارروائی کر اسے گرفتار کر کے شراب برآمدکر لی ۔ پولیس نے نیو پلاٹ کے اعجاز کو قابوکرکے 310گرام چرس برآمد کر لی ۔