شور کوٹ میں ٹرانسپورٹرز کی دوسرے روز بھی جزوی ہڑتال
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)نئے ٹریفک قوانین کیخلاف شور کوٹ میں ٹرانسپورٹرز کی جزوی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔
گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے گاڑیاں بند رکھیں جس سے سامان کی ترسیل نہ ہونے سے شہریوں اور کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے بھاری جرمانے ناقابلِ برداشت ہیں حکومت نئے قوانین اور جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے ، بصورت دیگر ہڑتال کا دائرہ مزید وسیع کیا جائیگا۔