موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہونیوالا ملزم ٹوبہ روڈ سے گرفتار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہائی وے پٹرولنگ پولیس اصحابہ چیک پوسٹ ٹیم نے فوری رسپانس کرتے ہوئے۔۔۔
موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہونے والے ملزم کو ٹوبہ روڈ سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم امانت موٹرسائیکل چوری سمیت 24 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔ڈی پی او جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انکی حوصلہ افزائی کے طور پر تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔