گوجرہ :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
گوجرہ(نمائندہ دنیا )وارداتوں میں متعدد شہری مال وزر سے محروم،گلشن بشیر کالونی کے عثمان اشرف کو سمندری پر روک کرکار سوارڈاکوؤں نے 30ہزاررودوقیمتی موبائل چھین لیے۔
نیوپلاٹ کے عرفان کی دودھ دہی کی دکان پر کار سواروں نے ہزاروں روپے وموبائل لوٹ لیا۔چوروں نے واٹر ورکس دھماں بنگلہ کے قریب نصب ٹرانسفارمر،احمد آباد ٹاؤن کے اویس انور کی رہائش گاہ سے سولر پینلز چوری کر لئے ۔