گوجرہ:تجاوزات کیخلاف کارروائی ،دکانداروں کوجرمانے

 گوجرہ:تجاوزات کیخلاف  کارروائی ،دکانداروں کوجرمانے

گوجرہ(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی گوجرہ نے تجاوزات کیخلاف کارروائی کر تے ہوئے دکاند اروں کو جرمانے کر دئیے۔

میو نسپل کمیٹی عملہ نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کر تے ہو ئے دکانداروں کا سامان تجاوزات کی زد میں آنے پر موقع پر 2/2ہزار کے جرمانے کئے اور انہیں ہدایت کی وہ اپنا سامان بازارمیں رکھنے کی بجائے اپنی دکانوں کی حدود میں رکھیں ورنہ جرمانوں کے ساتھ ساتھ سخت کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں