پولیس کی نجی یونیورسٹی کیمپس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشقی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ پولیس کے زیر اہتمام فاسٹ نیشنل یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق کااہتمام کیاگیا۔
ڈی ایس پی سرکل سٹی شعیب خان ، تھانہ صدر ، فالکن سکواڈ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ، سپیشل برانچ و دیگر اداروں نے شرکت کی ۔ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے کیلئے فرضی مشقیں کی گئیں۔ اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا ایکسرسائز کا مقصد دہشگردوں کو پیغام دینا کہ پولیس مقابلہ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے تمام ذرائع بروئے کار لاکر شہر میں امن امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا ۔