جماعت اسلامی الہدیٰ بیٹھک سکول کافری میڈیکل کیمپ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی الہدیٰ بیٹھک سکول کے زیر اہتمام240 موڑ چندری گڑھ کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام لگایا گیا۔
250 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کے ساتھ ماہر ڈاکٹرزکنسلٹنٹ ڈاکٹر فوزیہ صادق ،سکن اسپشلسٹ ڈاکٹر آمنہ رحمن، فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر حافظہ وردہ اسلم نے خواتین کا معائنہ کر کے مفت ادویات بھی فراہم کیں۔اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ غریب خواتین بھی آ کر باعزت طریقے سے اپنا چیک اپ کروا سکتی ہیں۔ لوگوں کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔