ضمنی الیکشن جیتنے پر رہنمائوں کی راناثنا، احمد شہریار کو مبارکباد
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد اور کارکنوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر و سینیٹر رانا ثنااللہ خاں نے پبلک سیکرٹریٹ آئے حلقہ عمائدین سے گفتگو کرتے کیا۔
مسلم لیگ ن ڈجکوٹ کے صدر رانا صغیر ٹیپو خاں نے ضمنی الیکشن جیتنے پر رانا ثنااللہ،ایم پی اے پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں کو مبارکباد پیش کی رانا ثنا اللہ نے انکی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور مسلم لیگ ن کی بھر پور مہم چلانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر رانا علی احمد خاں، پرویز جٹ، طارق جاوید وینس،رانا آصف صدیق،رانا منیر خاں،آصف بٹ،تہور عباس سندھوبھی موجود تھے ۔