ڈی پی اوڈاکٹر نویدعاطف نے عوامی مسائل سنے ،حل کے احکامات
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے اورکمپلینٹ سیل افسروں کو درخواستوں کا فالو اپ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھاکہ ضلع بھر کے تھانوں میں لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں۔شہری پولیس سے متعلقہ کسی بھی مسئلے پرگھر بیٹھے ڈی پی او دفتر کے کمپلینٹ نمبر 0370-4022020 پر درخواست وٹس ایپ کرسکتے ہیں ۔ فیلڈ افسروں کو شہریوں کے مسائل جلد حل کرنیکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔