ڈاکٹر حیدر خان نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا چارج سنبھال لیا

 ڈاکٹر حیدر خان نے ڈائریکٹر  لائیوسٹاک کا چارج سنبھال لیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)حکومتِ پنجاب کے حالیہ نوٹیفکیشن کے بعد ڈاکٹر حیدر خان نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔

 وہ اس سے قبل بھی فیصل آباد میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور اپنے پچھلے دور میں ویٹرنری ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت، تزئین و آرائش اور بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے نمایاں اقدامات کئے تھے دوبارہ تعیناتی پر دفتر پہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ افسروں نے امید ظاہر کی کہ انکی تعیناتی سے انتظامی امور، فیلڈ آپریشنزاور ویٹرنری سروسز کے معیار میں مزید بہتری آئیگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں