اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں ظہیر رزاق کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں ظہیر رزاق مدتِ ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خالد محمود گسورا نے انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوجرہ سحر سرفراز، سابق اے ڈی ایل جی میاں اکرم سہیل، تحصیل بھر کے سیکرٹریز یونین کونسلز اور دفتری عملہ سمیت دیگر افسرو و ملازمین نے شرکت کی۔خالد محمود گسورا نے کہا کہ میاں ظہیر رزاق کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ظہیر رزاق نے کہا دوران سروس انہیں بہترین ٹیم اور مثالی ماحول میں کام کرنے کا موقع ملا، تعاون کرنے پرتمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں ۔میاں ظہیر رزاق کو یادگاری شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے گئے ۔