پریس کلب کے وفدکی ڈی سی سے ملاقات ،مسائل حل کی یقین دہانی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ کے وفد کی صدر شاہد محمود چودھری اوراور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل حسین کی زیر قیادت نئی تعینات ہونیوالی ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کیساتھ دفترمیں ملاقات، شہری مسائل پربات چیت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے مسائل حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی ۔ عائشہ رضوان کا کہنا تھا کہ انکی تمام تر توجہ شہریوں کے مسائل حل پرہو گی ۔وفد میں سردار عامر محمود چودھری، اﷲ رکھا چودھری، غلام مرتضی،اکرم ساگر ،رانا شہزاد اقبال، ناصر چودھری، ساجد منیر کالرو،جاوید اقبال کامریڈ، قیصر بھٹی، فہد،کمیل زیدی،دلشاد چودھری، رمضان شعیب ودیگر صحافی شامل تھے ۔