مرکزی مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات ،عہدیداروں کاچنائو

 مرکزی مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی  انتخابات ،عہدیداروں کاچنائو

کمالیہ(نمائندہ دنیا )مرکزی مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کمالیہ کی یونین کونسل نمبر 13 میں ہوئے ،ایم ندیم صدر ،ایم نصیر سنیئر نائب صدر اور انجینئر عرفان نائب صدر منتخب ہو گئے۔

 ضلعی جنرل سیکرٹری میاں سہیل ، ضلعی صدر شعبہ خدمت خلق چوہدری عمران گریوال ، جنرل سیکرٹری کمالیہ غازی عرفان محمود گجر ، ضلعی صدر چوہدری عبد المجید سالک ، ضلعی نائب صدر خالد محمود منڈھرا ایڈووکیٹ و دیگر نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے اپنے عہدوں کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں