جھگڑے پر بیوی کوپٹرول چھڑک کر آگ لگانیوالاگرفتار

 جھگڑے پر بیوی کوپٹرول چھڑک کر آگ لگانیوالاگرفتار

ریحانہ نازک حالت میں ہسپتال منتقل ،ملزم ظہور کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو جھگڑے پر اپنی اہلیہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے لیاقت چوک کے رہائشی ظہور کی شادی اٹھارہ سال قبل اسلام نگر کی رہائشی ریحانہ کے ساتھ ہوئی تھی۔ کچھ عرصہ سے گھریلو حالات ٹھیک نہ ہونے پردونوں کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ رات پھر جھگڑا ہوا تو ظہور نے طیش میں آ کر ریحانہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس سے بری طرح جھلس گئی۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے ملزم ظہور کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا اور متاثرہ خاتون کے بھائی عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں