اٹھارہ ہزاری میں کاتجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن

 اٹھارہ ہزاری میں کاتجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن

میونسپل کمیٹی نے سامان قبضہ میں لے لیا،تھڑے مسمارکردیئے گئے

اٹھارہ ہزاری(نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی حکام اورپیرافورس کاتجاوزات کیخلاف اٹھارہ ہزاری شہرمیں بڑا آپریشن،تجاوزات ہٹوادیں۔ گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ثنائاللہ ہنجراکے حکم پرمیونسپل کمیٹی حکام اورپیرافورس نے تجاوزات کے خلاف اٹھارہ ہزاری شہرمیں بڑا آپریشن کیا،اس موقع پر تجاوز کرنیوالوں کاسامان قبضہ میں لے لیاگیااورتھڑے مسمارکئے گئے میونسپل کمیٹی افسروں سی او عرفان مہدی، عمران نیازی، رمضان اورپیرافورس افسران آصف جاوید،وقاص حیدراورفرازحسن نے تجاوزات کرنے والوں کو ہدایات دیں کہ دوسرے شہریوں کیلئے آسانی پیدا کرتے ہوئے تجاوزات کرنے سے گریزکریں ورنہ جرمانے ، سامان ضبطی کے علاوہ مقدمات کے اندراج کابھی کاسامناکرناپڑسکتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں