گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، موبائلز چوری

گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، موبائلز چوری

دکان سے لاکھوں روپے کے کپڑے اور نقدی غائب ،دیگرمقامات پربھی وارداتیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، موبائل فونز، یو پی ایس، بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے میں واقعہ محلہ گرین ویو کالونی کے رہائشی ڈاکٹر عماد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم رات کی تاریکی میں اس کے گھر داخل ہوئے اور گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، موبائل فون، کپڑے ، یو پی ایس، بیٹریاں، سولر سسٹم، انورٹر اور دیگر لاکھوں کا سامان لے گئے ۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے چنیوٹ بازار میں شرجیل کی دکان سے چور لاکھوں کے کپڑے اور نقدی چوری کرکے لے گئے ۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ہجویری ٹاؤن میں رشید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا ۔ پیپلز کالونی کے علاقے ڈی گراؤنڈ کے قریب رکشہ ڈرائیور ماجد نامی شہری کی جانب سے اپنا رکشہ کھڑا کیا گیا اور خود اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزمان اس کا رکشہ چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔  تھانہ جھمرہ کے علاقے میںشاہد نامی شہری کا گھر کے باہر نصب کیا گیا بجلی کا میٹر رات کی تاریکی میں ملزمان تاروں سمیت چوری کرکے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں