جواں سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جواں سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

محلہ فتح آباد کے علاقے میں درندگی، بچی نے مزاحمت کرکے زیادتی ناکام بنا دی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محلہ فتح آباد کی رہائشی ثنانامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اسکی 15 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ بلوچنی کے علاقے میں کمسن بچی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ چک نمبر 91 رب کے عمران نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی نو سالہ بیٹی کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ بچی نے مزاحمت کرتے اور شور مچاتے ہوئے زیادہ کی کوشش نہ کام بنا دی۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں