متنازعہ پراپرٹی دھوکہ سے فروخت ،5کروڑ کافراڈ

متنازعہ پراپرٹی دھوکہ سے فروخت ،5کروڑ کافراڈ

ملزم تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں عمار سے نقدی لے اڑے ،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)متنازعہ پراپرٹی دھوکہ دہی سے فروخت کرتے ہوئے شہری کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس سے دھوکہ دہی کا شکار بناتے ہوئے متنازعہ پراپرٹی غلط بیانی سے اسے فروخت کر دی اور اس کے عوض ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی رقم وصول کرکے خوردبرد کرلی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں