پینے کا صاف پانی نایاب، شہری مضر صحت پینے پر مجبور
سدھار ،دھاندرہ،کا زمینی پانی انتہائی مضر صحت قرار،نوٹس لینے کامطالبہ
پینسرہ(نمائندہ دنیا )پینے کا صاف پانی نایاب، شہری مضر صحت آلودہ پانی پینے پر مجبور ، انڈسٹریز کی وجہ سے سدھار ،دھاندرہ ،عباس پور، و گر دنواح میں زمینی پانی انتہائی مضر صحت اور آلودہ ہو چکا ہے نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے اور کیمیکل فیکٹریوں کا زہریلا پانی زمین میں جذب ہونے سے زمینی پانی انتہائی مضر صحت قرار دیا جا چکا ہے غیر ملکی این جی او کی روپوٹ کے مطابق چک نمبر66 ج ب دھاندرہ اور چک نمبر67ج ب سدھار ،چک نمبر245عباس پور و گردنواح کا زمینی پانی میں 60فیصد مضر صحت زہریلے چراسیم پائے گئے۔
جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے ڈھائی لاکھ کی آبادی کیلئے سرکاری سطح پر صاف پانی مہیا کرنے کا ایک بھی منصوبہ نہیں جھنگ روڈ کے اطراف میں سینکڑوں فیکٹریاں اور کارخانے موجود ہیں جہاں پینے کا صاف پانی تک موجود نہیں شہری آلودہ پانی پاینے پر مجبور ہیں جس سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے شہری پینے کے صاف پانی کیلئے دوردراز سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں مخیر حضرات کی جانب سے لگائے گئے فلٹر پلانٹ پر صبح شام شہریوں کا جم غفیر دیکھنے کو ملتا ہے شہریوں نے پنجاب حکومت سے صورتحال پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔