ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ پر12دکانیں سیل

 ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ پر12دکانیں سیل

مالکان کا ریفلنگ سامان قبضہ میں لے لیا گیا، 3 پرمقدمات درج

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیم نے ایل پی جی ریفلنگ کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر12ایل پی جی شاپس کو سیل کر دیا۔12 مالکان کا ریفلنگ سامان قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ3 ملزموں کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ۔ کارروائی کے دوران ایل پی جی ریفلنگ شاپس کو قواعد کی خلاف ورزی پر سربمہر کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں