سی پی او کی د فتر میں کھلی کچہری ،مسائل حل کے احکامات
شہریوں کو انصاف فراہمی کیلئے تھانوں میں بھی کھلی کچہریاں جاری ،بلال عمر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔سی پی او نے فرداً فرداً شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انصاف کی یقینی اور بروقت فراہمی ہی کھلی کچہری کا بنیادی مقصد ہے ۔ اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے تھانوں میں بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔