سرکلر روڈ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

سرکلر روڈ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

تعمیرات مسمار ، وارڈنز غائب ،متبادل نظام نہ ہونے پر ٹریفک جام ،شہری خوار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکلر روڈ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے سرکلر روڈ پر آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنا شروع کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران ٹریفک کا متبادل نظام نہ دیئے جانے سے سرکلر روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ بدترین ٹریفک جام رہی جبکہ اس دوران ٹریفک وارڈنز بھی غائب رہے ، شہری ٹریفک کی لمبی لائنوں کے باعث خوار ہوتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں