بغیر ہیلمٹ و لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے چالان

بغیر ہیلمٹ و لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے چالان

شہری ہیلمٹ کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان،لائسنس بنوانے کیلئے بھی رش

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرواتے ہوئے ٹریفک پولیس نے شورکوٹ میں ہیلمٹ نہ پہننے اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہریوں کیخلاف کارروائیاں جاری ،متعدد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے گئے ۔ شہریوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہیلمٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ان کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں ان کے مطابق 2500 والا ہیلمٹ اب 4500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جس سے عوامی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ادھر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کی تعداد میں اضافے کے باعث متعلقہ دفاتر میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں شہریوں کو گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرے اور لائسنس کے اجرا کا عمل آسان بنا کر عوامی مشکلات میں کمی لائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں