ایجوکیشن افسر کا پرائمری سکولز کادورہ،ناقص کارکردگی کا نوٹس

ایجوکیشن افسر کا پرائمری سکولز کادورہ،ناقص کارکردگی کا نوٹس

ہیڈماسٹر کیخلاف انکوائری کا حکم ، ناقص مٹیریل استعمال پر کارروائی کی ہدایت

 جڑانوالہ،مکوآنہ (نمائندگان دنیا )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ عبدالغفار نے گورنمنٹ پرائمری سکول 104رب کا اچانک دورہ کیا، جہاں تعلیمی معیار اور انتظامی صورتحال انتہائی تشویشناک پائی گئی۔ بچوں کی تعلیمی قابلیت نہ ہونے کے برابر دیکھ کر انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ہیڈماسٹر کیخلاف انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے سکول کے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز، ریکارڈ اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے 210 ر ب کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں انہوں نے دو کمروں کی تعمیر و مرمت میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے واضح کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں ناقص مٹیریل کے استعمال اور معیاری تعلیم میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بچوں کا مستقبل اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں