ڈپٹی کمشنر کاڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کاجائزہ
علاج معالجہ میں بہتری کاحکم،ضلعی افسروں سے میٹنگ ،ہدایات جاری
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیااورشہریوں سے ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرکے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈاکٹر وسٹاف سے ملاقات کرکے مریضوں کے علاج معالجے ،طبی سہولیات اور ہیلتھ سروسز بارے دریافت کیا اور مزید بہتری کے لیے احکامات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے ضلعی محکموں کے افسروں سے میٹنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ستھر اپنجاب کے افسروں کو صفائی آپریشن مزید تیز کرنے اورآوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ کے افسروں کو احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفکیشن سکیموں پر کام کی پیشرفت و محکمہ ہائی وے کے افسروں کو کرب سٹونز ولائن مارکنگ کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباء و طالبات سے تدریسی سر گرمیوں بارے بریفنگ لی گئی۔