گڈ گورننس اور عوام کی خدمت اولین ترجیح :ڈپٹی کمشنر
عمر عباس میلہ نے شہریوں کے مسائل سنے ، حل کیلئے احکامات جاری
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کی جاتی ہیں اور گڈ گورننس اور عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ضلع میں گڈ گورننس اور عوامی خدمت کے اقدامات بھرپور انداز میں جاری ہیں،ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ روزانہ صبح ساڑھے نو سے ساڑھے گیارہ بجے تک شہریوں سے براہِ راست ملاقات کرتے ہیں، اس دوران شہری اپنے مسائل، شکایات اور درخواستیں بلا جھجک پیش کر سکتے ہیں جبکہ تمام درخواستیں باقاعدہ رجسٹر میں درج کی جاتی ہیں۔