صفائی رپورٹس روزانہ اپ لوڈ، شکایات مانیٹرنگ سسٹم کنٹرول روم میں منتقل کرنے کا حکم

 صفائی رپورٹس روزانہ اپ لوڈ، شکایات مانیٹرنگ سسٹم کنٹرول روم میں منتقل کرنے کا حکم

شہر میں کہیں بھی کوڑے کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہئیں،متعلقہ عملہ روزانہ تصاویر پورٹل پر اپ لوڈ کرے ، ایف ڈبلیو ایم سی اور اسسٹنٹ کمشنرز صفائی آپریشن مزید تیز کریں:ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ستھرا پنجابکے سلسلے میں اہم اجلاس ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر،اسسٹنٹ کمشنرز،ایف ڈبلیو ایم سی اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا شہر میں صفائی آپریشن کسی بھی صورت سست نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے فوری طور پر شکایات مانیٹرنگ سسٹم کوکنٹرول روم میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا فیلڈ رپورٹس، ڈیٹا اپ لوڈنگ اور صفائی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو جنک سائٹس کا معائنہ کرنے اور فوری وزٹس یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔

انہوں نے کہا شہر میں کہیں بھی کوڑے کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہئیں، تمام متعلقہ عملہ صفائی کی روزانہ کی بنیاد پر تصاویر پورٹل پر اپ لوڈ کرے ۔انہوں نے مزید کہا فیصل آباد کو صاف ستھرا رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،صفائی میں کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایف ڈبلیو ایم سی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو صفائی آپریشن مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری توانائی اور سنجیدگی سے ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں