گھریلو لڑائی پر ماں بیٹا زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ جیل کالونی میں گھریلو لڑائی پر ماں بیٹا زخمی۔دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو1122کے مطابق جھنگ جیل کالونی میں راشتے داروں میں گھریلو تنازع پر لڑائی ہو گئی ۔لڑائی کے دوران 42سالہ شنیلہ اور 17سالہ ایان شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے ماں اور بیٹا کو ہسپتال جھنگ منتقل کیا جہاں ان کو فوری طبی امداد دی گئی۔