بوگس کال کرنے والے کوگرفتار کر لیا گیا

بوگس کال کرنے والے کوگرفتار کر لیا گیا

ٹھیکری والا (نمائندہ دنیا)تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ چک 66 دھاندرہ سے پولیس نے بوگس کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کالر جاوید اختر نے 15 پر اطلاع دی کہ 10 سے 12 نامعلوم ملزمان اس کی دکان جٹ ٹی سٹال، واقع چک 66 دھاندرہ نزد امین لوم سٹور پر آ کر ہاتھا پائی کے بعد ایک لاکھ چالیس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ واردات کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں