چنیوٹ:پولیس کی کارروائی چور گینگ کے دو ملزم گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن محفوظ پنجاب کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ لالیاں سب انسپکٹر عاطف نذیر اور سب انسپکٹر ولی حسن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔گرفتار ملزم تھانہ لالیاں پولیس کو مختلف جرائم کے 6مقدمات میں مطلوب تھے۔ واردات میں زیرِ استعمال ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کا استعمال کیا جا رہا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کے لیے عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے ۔