جھنگ: یوسف شاہ روڈ پر حادثے میں ریسکیو 1122 کا ریسکیور زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )یوسف شاہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں ریسکیو 1122 جھنگ کے ایک ریسکیور، افضل شہزاد، زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے قریبی ایمبولینس موقع پر روانہ کی۔جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو ٹیم نے دیکھا کہ حادثے کا شکار ان کا ہی ساتھی افضل شہزاد (عمر 33 سال، محلہ فاروق آباد) ہے ، جو دفتر سے سرکاری کام کے سلسلے میں جا رہا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کیا، جہاں ان کی دائیں ٹانگ کی فریکچر کی تصدیق ہوئی۔