ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت

ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت

ادویات کی دستیابی کی تصدیق کی اور ہسپتال کی مشینری کی فعالیت بھی چیک کی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا۔ مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی، ادویات کی دستیابی کی تصدیق کی اور ہسپتال کی مشینری کی فعالیت چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کے لیے بہتر انتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اوپی ڈی پر مریضوں کے رش کے پیش نظر جامع حکمت عملی اپنانے اور تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کی تاکید کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں