خلافتِ صدیقی حکمرانوں کیلئے مشعلِ راہ :علامہ عبدالرشید حجازی

خلافتِ صدیقی حکمرانوں کیلئے مشعلِ راہ :علامہ عبدالرشید حجازی

خلیفۂ اوّل نے اسلام اور رسولِ اکرم ؐ کی خاطر امت میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ناظمِ اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین، خلیفۂ اوّل سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی دینی، ملی، عوامی فلاح و بہبود، ایثار و قربانی اور اسلام کی سربلندی کیلئے دی گئی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور آج کے حکمرانوں کیلئے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر امت میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ آپؓ کی خلافت کا ہر لمحہ امتِ مسلمہ کیلئے رہنمائی کا سرچشمہ ہے ۔ اگر حکمران ملک سے دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہاپسندی جیسے ناسور کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں خلافتِ صدیقی کے طرز پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں