پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 23 ملزم گرفتار

پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 23 ملزم گرفتار

6 کلوگرام سے زائد چرس، ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن اور شراب برآ مد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 23 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 کلوگرام سے زائد چرس، ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن، 30 پونڈے اور 1900 لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں