کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے 2بھائی گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے 2 بھائیوں کا گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں مبینہ طور پر دو بھائیوں کی جانب سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی کوشش کی جا رہی تھی۔ جن کیخلاف پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے ان کی تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔