نوسر باز خاتون اور اسکے ساتھی نے شہری کو رکشے ، نقدی سے محروم کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر باز خاتون اور اسکے ساتھی نے شہری کو رکشے ، نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے صابر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم خاتون اور اس کا ساتھی اس کے رکشے میں سوار ہوئے اور اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے مبینہ طور پر اس سے موبائل فون، نقدی اور رکشہ لے کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔