زرعی رقبے سے بجلی کی موٹریں ٹیوب ویلاور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی رقبے سے بجلی کی موٹریں، ٹیوب ویل، تاریں اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 18 ج ب میں صفدر علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کی زرعی اراضی سے رات کی تاریکی میں موٹریں، بجلی کی تاریں، ٹیوب ویل، پیٹر انجن اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔