قریبی رشتہ دار نے شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کردیا

قریبی رشتہ دار نے شہری کو  موٹر سائیکل سے محروم کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی رشتہ داری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کردیا گیا۔

تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہزاد علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے قریبی رشتہ داری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے موٹر سائیکل حاصل کی گئی اور بعد ازاں واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کر لی گئی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں