کال کرنے کے بہانے نوسر باز نے شہری کو موبائل فون سے محروم کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کال کرنے کے بہانے نوسر باز نے شہری کو موبائل فون سے محروم کردیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے ہمت پورہ میں آفاق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسے روک کر کال کرنے کے بہانے اس سے موبائل فون لیا اور باتوں میں الجھاتے ہوئے موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔