موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن کی جانب سے مبینہ طور پر موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کیلئے خطرات پیدا کیے جارہے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔