گھر سے جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں شہباز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی خرم شہزاد گھر سے کام کے سلسلہ میں باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔