محمد عثمان شبیرپنجاب پبلک سروس کمیشن امتحان میں کامیاب، اے ایس آ ئی تعینات

محمد عثمان شبیرپنجاب پبلک سروس کمیشن  امتحان میں کامیاب، اے ایس آ ئی تعینات

چک جھمرہ (نامہ نگار )پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے حالیہ امتحان کے نتائج کے مطابق محمد عثمان شبیر نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

امتحان پاس کرنے کے بعد انہیں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔محمد عثمان شبیر کی اس کامیابی کو ان کی مسلسل محنت، لگن اور ثابت قدمی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اپنی کامیابی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بے لوث رہنمائی کا سہرا قرار دیا۔اہلِ علاقہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں